وزیراعظم نے صحت سہولت پروگرام 2027 تک بحال کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعظم پاکستان نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری

(ICT)، آزاد جموں و کشمیر (AJK) اور گلگت بلتستان (GB) کے لیے صحت سہولت پروگرام کو مالی سال 2027 تک بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس سے وفاقی حکومت کے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے عزم کی توثیق ہوتی ہے۔اس توسیع کے تحت مستحق خاندانوں کو سرکاری و نجی نامزد ہسپتالوں میں بغیر معاوضہ علاج کی سہولت فراہم کی جاتی رہے گی، جس سے بالخصوص گلگت بلتستان کے عوام مستفید ہوں گے، جہاں جغرافیائی دشواریوں اور محدود طبی سہولیات کے باعث خصوصی علاج تک رسائی ایک بڑا چیلنج ہے۔یہ اقدام صوبائی ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ پر پڑنے والے مالی دباؤ کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا، جبکہ صحت سہولت پروگرام کے متوازی آپریشنز کے ذریعے عوام کو بلا تعطل صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button