ضلع صوابی بلدیاتی نمائندگان کا لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر مشترکہ اجلاس پریذائڈنگ آفیسر تاج محمد کی نگرانی میں ہوا۔ مشترکہ اجلاس میں تحصیل صوابی، تحصیل ٹوپی، تحصیل لاہور، تحصیل رزڑ کے منتخب ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن مئیر مردان حمایت اللہ مایار، چئیرمین عطاء اللہ تحصیل صوابی، چئیرمین غلام احمد حقانی تحصیل رزڑ، چئیرمین رحیم جدون تحصیل ٹوپی، چئیرمین عادل خان تحصیل لاہور، کوارڈنیٹر ایسوسی ایشن انتظار خلیل، حمزہ خان و دیگر نے بلدیاتی مسائل پر تفصیلی اظہار خیال کرتے ہوئے 14 جنوری خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کی۔

ضلع صوابی کے بلدیاتی نمائندوں نے ایسوسی ایشن کو یقین دلایا کہ ضلع صوابی سے بھرپور تعداد میں شرکت یقینی ہوگی۔ مقررین نے اس بات کا عہد کیا کہ مضبوط فعال بلدیاتی نظام، عوامی حقوق کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔






