بھکر میں علم ودانش کے دئیے روشن ہو گئے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دانش سکول منکیرہ کاافتتاح کیا اور گورنمنٹ پرائمری سکول کیسانوالہ میں سکول میل پروگرام کا آغاز کیا- منکیرہ کے3 سکولوں کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا، فوری عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری ہوگیا-گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کیسا نوالہ کو پرائمری سے ایلیمنٹری،کری اور نورپورشاہ کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکولوں کو ہائی گریڈ دے دیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گورنمنٹ پرائمری اسکول کیسانوالہ کی طالبات میں لنچ بکس تقسیم کئے-

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف گورنمنٹ پرائمری اسکول کیسانوالہ کے کلاس روم میں پہنچ گئیں -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملک پیک ریپرسے بننے والے ڈیسک دیکھ کر اظہار مسرت کیا-بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دودوھ کے خالی ڈبے کی ری سائیکلنگ سے بننے والے ڈیسک 40سال تک استعمال کیے جا سکتے ہیں۔بارش اور 100ڈگری سینٹی گریڈ تک ٹمپریچر سے ری سائیکلنگ فرنیچر خراب نہیں ہوتا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات سے بات چیت کی اور طالبات میں گھل مل گئیں – وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے سوال پرطالبہ نے معصومیت سے جواب دیا ع سے عین ہوتا ہے- معصوم طالبہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا آپ کا ڈریس بہت اچھا ہے، ٹی وی پر روز دیکھتی ہوں آج آپ کوخود دیکھا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہادودھ پئیں، اچھی غذا کھائیں اور سٹرونگ ہوجائیں -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف دانش سکول پہنچنے پر سفید پگڑی پہنے دو نوں بچوں کا ہاتھ پکڑکر افتتاح کے لئے ساتھ لے آئیں -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دانش سکول منکیرہ کی کمپیوٹر لیب اور لائبریری کا بھی دورہ کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کتابیں پڑھنی چاہئیں، کتابیں پڑھنے سے علم اور عزت بڑھتی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں سے مختلف سوال پوچھے، سب کے پاس باری باری جاکر تصاویر بنوائیں – وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دانش سکول گرلز کیمپس کے ہاسٹل میں جاکر 3 طالبات کی سالگرہ منائی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی نرمل تحریم، شکیلہ نور اور انوشے کنول کی سالگرہ کا کیک کاٹا-”May you have many more“ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات کے ساتھ بیٹھ کر دوپہرکا کھانا کھایا اور کہاکہ طلبہ خوب محنت کریں آگے بڑھیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ محنت کرکے وہ حاصل کرسکتے جو بظاہر ناممکن لگتا ہے۔ کبھی ڈرنا نہیں اور پریشان بھی نہیں ہونا، اگر کچھ نہیں آتا تو سیکھیں اور جاننے کی کوشش کریں۔ بیٹیاں ہر فیلڈ میں آگے بڑھتی ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ماں کے طور پر اپنی بیٹیوں کے لئے پنجاب بھر میں جو ہوسکا ضرور کروں گی۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سی ایم سکول میل پروگرام اور دانش سکولوں پر بریفنگ دی-بریفنگ کے دوران بتایا کہ سکول میل پروگرام کے 2لاکھ سے زائد خالی پیک کی ری سائیکلنگ، فرنیچر کاپیاں پنسل بننے لگیں۔ صوبے بھر کے 20دانش سکولوں میں 13197طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ منکیرہ دانش سکول پراجیکٹ 2017میں شروع ہوا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مکمل کرایا۔ دانش منکیرہ250ایکڑ پر قائم، دانش سکول منکیرہ میں 770 طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ پنجاب کے 13 اضلاع کے 8319 سکولوں میں سی ایم میل پروگرام جاری ہے۔ 4309بوائز اور 4010 گرلز سکولوں میں سکول میل پروگرام کے تحت صحت بخش لنچ مل رہا ہے۔ سکول میل پروگرام کے اجراء کے بعد طلبہ کی انرولمنٹ میں 28 فیصد اضافہ، 24740 تعداد بڑھ گئی۔ سکول میل پروگرام کے تحت 3 کروڑ 37 لاکھ ملک پیک اور ایک کروڑ 22 لاکھ بسکٹ دئیے گئے۔ سکول میل پروگرام بہاولنگر، کوٹ ادو، بھکر، لیہ میانوالی، مظفرگڑھ،رحیم یار خان، راجن پور،تونسہ،چنیوٹ، لودھراں اور وہاڑی کے سکولوں میں جاری ہے۔






