بھاٹی گیٹ پراجیکٹ پر کام کرنے والی نجی کمپنی کو کام سے روک دیا گیا،دونوں مالکان گرفتار،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کو بچا لیا گیا

بھاٹی گیٹ پراجیکٹ پر کام کرنے والی ایس ایم ایس ڈیزائن اینڈ انجینئرنگ سسٹم کمپنی کو کام سے روک دیا گیا-کمپنی کے مالکان عثمان یاسین اور سلمان یاسین کو گرفتار کر لیا گیا – بتایا گیا ہے کہ بھاٹی گیٹ پر کام کرنے والی کمپنی کے سیفٹی آفیسرز سمیت 5 ملزمان کا4 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیا-مجرمانہ غفلت برتنے پر بھاٹی گیٹ پراجیکٹ پر معمور ایس ایم ایس ڈیزائن اینڈ انجینئرنگ سسٹم کمپنی کے سیفٹی آفیسر محمد حنزلہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا-گرفتارملزمان اصغر علی، سیفٹی آفیسر حنزلہ،احمد نواز، کمپنی مالکان سلمان یاسین، عثمان یاسین سے تفتیش شروع کردی گئی-وزیراعلی مریم نوازشریف کے نوٹس کے بعد بھاٹی گیٹ پراجیکٹ کو محفوظ زون میں تبدیل کردیا گیا-بھائی گیٹ سائٹ کو جدید سیفٹی پروٹوکول کے مطابق ڈھانپ دیا گیا-حفاظتی اقدامات کے بغیر کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی-دل دہلا دینے والے سانحات پر مٹی پاؤ کلچر دفن کردیا جائے گا-سانحہ بھاٹی گیٹ کی تفتیش کنسٹرکشن کمپنی سے نااہل افسروں تک پہنچ گئی-فرائض سے غفلت برتنے والے افسران کا گھیراؤ کیاجائے گا -بتایا جاتاہے کہ کمپنی کی مجرمانہ غفلت اور بنیادی حفاظتی ایس او پیز سے روگردانی واقعہ کا سبب بنی-3فروری تک جاں بحق ما ں بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے سے کیس کا سلسلہ مزید آگے بڑھے گا۔وزیراعلٰی مریم نوازشریف نے کہاکہ ہستا بستا گھر انہ اجاڑنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہمارا مشن ہے -سعدیہ بی بی ا ور اس کی معصوم بیٹی کے زخم دیکھ کر دل خون کے آنسو رویا، یہ زخم پنجاب کے ماتھے پر لگے ہیں، پنجا ب کی بیٹیوں کے ناحق خون کا حساب لیاجائے گا-

ذمہ دار ذرائع کے مطابق داتا دربار کے المناک واقعے کے سلسلے میں جو 4 دن پہلے پیش آیا تھا اور جس میں دو افراد کی جانیں گئی تھیں، چیف انجینئر ٹیپا (اقرار حسین) اپنی مجرمانہ غفلت/کارکردگی کا واحد ذمہ دار ہے، ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کا سربراہ ہونے کے ناطے، اس نے بغیر کسی شفافیت کے تیسرے درجہ کے ٹھیکیدار کو کام کا آرڈر الاٹ کیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر وزیراعلیٰ کو اس مجرم کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔ اسے کام میں لایا جانا چاہئے اور اب سے چوکسی کے لئے دوسروں کے لئے ایک مثال بنایا جانا چاہئے۔

جواب دیں

Back to top button