حکومت پنجاب نے تین اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر لاہور محمد اقبال کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
ان کی خدمات ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی بابر علی کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ساحل رسول چیمہ کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی تعینات کردیا گیا ہے۔






