وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی بلوچستان میں ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بلوچستان میں ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ریاست کی خودمختاری، قومی سلامتی اور پاکستان کے امن و استحکام کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔معصوم شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے جو دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کی مایوسی اور اخلاقی دیوالیہ پن کو بے نقاب کرتا ہے۔

اس قسم کی کارروائیاں پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں اور نہ ہی دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاقِ رائے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔معصوم پاکستانیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ملک کے کسی بھی حصے میں دہشت گردی پوری قوم کے لیے ایک چیلنج ہے اور اس کے مقابلے کے لیے اتحاد، چوکس رہنے اور غیر متزلزل عزم کی ضرورت ہے۔ وزیراعلٰی محمد سہیل خان آفریدی نے سیکیورٹی فورسز، بلوچستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے جامع، مربوط اور نتیجہ خیز حکمت عملی ناگزیر ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی قسم کی کمزوری یا ابہام کی کوئی گنجائش نہیں۔ پاکستان پوری قوت کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ جاری رکھے گا اور کسی بھی ملک دشمن عنصر کو امن، استحکام اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو جلد از جلد امن کا گہوارہ بنائے۔

جواب دیں

Back to top button