بسنت کے دوران شہریوں کے تحفظ،موثر مانیٹرنگ،ناگہانی صورتحال بچاو کیلئے اہم ترین اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے بتایا ہے کہ ”لاہور کی 10تحصیلوں میں اے سیز کی سربراہی میں 10کوئیک ریسپانس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز کنوینئر مقرر۔13محکمے ہر کوئیک ریسپانس ٹیم کے ممبر ہونگے۔اسسٹینٹ کمشنرز بلڈنگز و چھتوں کے محفوظ و غیر محفوظ کے بارے باقاعدہ سرٹیفکیٹ جمع کرائینگے ۔ایکسیئنز بلڈنگز ۔ایل ڈی اے۔والڈ سٹی اتھارٹی روف ٹاپس کے سروے وسیفٹی بارے سرٹیفکیٹ جمع کرائیں گے۔دو دن کے اندر ٹیمیں خستہ حال بلڈنگز و چھتوں کی شناخت۔انسپیکشن کرینگی۔سروے کی گئی چھت و بلڈنگ پر نوٹس آویزاں کرینگی۔بلڈنگ اونر/رہائشی سے بیان حلفی لیں گی۔ہر کوئیک ریسپانس ٹیم تحصیل کی بلڈنگزو چھتوں پر انسانی جان کے تحفظ کیلئے اقدامات کو یقینی بنائے گی۔اسسٹنٹ کمشنرز اور انکی ٹیمیں ممنوع قرار دی گئی بلڈنگ و چھت پر کسی سرگرمی پر ذمہ دار ہوں گے۔کیا پتنگ بازی کیلئے میزبان جگہیں و چھتیں ضلعی پورٹل پر رجسٹر ہیں؟ ٹیمیں رجسٹریشن کو چیک کرینگی۔ٹیمیں الیکٹرک سیفٹی۔گرڈ سٹیشنز کی نیٹنگ۔اور بلاتعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنائینگی۔بسنت ضابطہ اخلاق کی ہرہوٹل مارکیٹ۔رہائشی ایریازمیں آگاہی کو یقینی بنائینگی۔ٹیمیں مین ہولز۔پاٹ ہولز کی مرمت کو یو سی سطح پر ٹیموں کے ساتھ مل کر یقینی بنائیں گی ۔ٹیمیں یقینی بنائیںگی کہ ان کی تحصیل میں بسنت ایکٹ کی کوئی خلاف ورزی نہ ہو۔ٹیمیں ہنگامی صورت میں ریسکیو ۔سول ڈیفنس۔ایمبولینسز متعین جگہ پر موجود ہوں،کو یقینی بنائیںگی۔ٹیمیں سپیشل صفائی مہم کو یقینی بنائیگی۔ہر تحصیل میں ہر ٹیم کی روزانہ میٹنگ و جائزہ لیا جائیگا“۔



10کوئیک ریسپانس ٹیموں کیلیے تحصیلوں میں فرائض و ذمہ داریوں کے ٹی او آرز باقاعدہ جاری کردیے گئے ہیں۔ہر کوئیک ریسپانس ٹیم میں ایس ڈی او پیرا فورس،ریسکیو 1122.سوئی گیس۔لیسکو۔پی ٹی سی ایل، ایل ڈی اے،واسا،سول ڈیفنس،سپیشل برانچ، ایم سی ایل۔سی اینڈ ڈبلیو۔ایل ڈبلیو ایم سی۔سی ای او ایجوکیشن و ہیلتھ شامل ہیں۔





