روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل

راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کاراوی شہر میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں،ریت مافیا کیخلاف آپریشن، متعدد دفاتر سیل کر دیئے گئے۔آپریشن کی قیادت انفورسٹمنٹ ڈپٹی ڈائریکٹرنے کی، انفراسٹرکچر بھی توڑ دیا گیا۔کوٹ عبد المالک کے آپریشن میں حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن کو سربمہر کر دیا گیا۔فیروز والہ میں روڈا ٹیم نے عدیل،عظیم،متین گارڈن،خرم ٹاؤن کے دفاتربند کردیئے۔انتظامیہ کی طرف سے مزید کارروائی میں الحق گارڈن،حسن بلاک اور سمارٹ ہومز بھی سیل کر دیئے گئے۔

ریت مافیا کیخلاف بلخے آپریشن میں ٹرالیاں آف لوڈ، مشینری قبضہ میں لے لی گئیں۔روڈا انتظامیہ کے مطابق ہاؤسنگ اسکیمو ں کی ریگو لرائزیشن ہونے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

Back to top button