لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ تقریب کا انعقاد
ٹینڈر اوپننگ تقریب کا انعقاد واسا ہیڈ آفس لاہور میں ہوا۔اس تقریب میں 4 بین الاقوامی کمپنیوں کے جوائنٹ ونچرز نے حصہ لیا۔اس ٹینڈر میں چائنہ روڈ اینڈ بریج کارپوریشن اور چائنہ ٹنل کنسٹرکشن گروپ کا جائنٹ ونچر شامل ہے۔چائنہ گزوبہ گروپ ، گوانزو میونسپل انجینئرنگ ڈیزائن ، زیجیانگ چینڈیو مشینری اور اے ایس سی جی گروپ نے مشترکہ حصہ لیا۔چائنہ ریلوے ٹنل گروپ اور ظاہر خان برادرز نے مشترکہ حصہ لیا۔چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن اور رینکن ریلوے کنسٹرکشن گروپ نے مشترکہ حصہ لیا۔بین الاقوامی کمپنیوں نے ٹینڈر اوپننگ تقریب کو شفاف اور خوش آئند قرار دیا ۔اس ٹیکنیکل ٹینڈرز کو ٹینڈر اوپننگ اینڈ ایولویشن اینڈ ریوو کمیٹی پراجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ کی مدد سے ایویلویٹ کرے گی۔لاہور میں سیوریج اور نکاسی آب کے دیرینہ مسائل کے مستقل حل کے لیے لاہور واٹر اینڈ ویسٹ واٹر مینجمنٹ پراجیکٹ کے تحت ایک بڑا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔جس کے ذریعے کراچی پھاٹک ،گرومانگٹ لاریکس کالونی سے گلشنِ راوی تک جدید ٹرنچ لیس ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے سیوریج سسٹم بچھایا جائے گا۔یہ منصوبہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) لاہور کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے، اس پراجیکٹ کی مالی معاونت ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک فراہم کر رہا ہے۔ وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز کے مطابق اس منصوبے کی مجموعی تخمینہ لاگت تقریباً 49 ارب روپے مقرر کی گئی ہے۔منصوبے کے تحت لاریکس کالونی، گورومانگت روڈ، قرطبہ چوک سے گلشنِ راوی تک 32.37 کلومیٹر طویل ٹرنک سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی۔

مائیکرو ٹنلنگ بورنگ مشین کے ذریعے مختلف قطر کی پائپ لائنیں بچھائی جائیں گی۔ 848 کیوسک کا جدید ڈسپوزل اسٹیشن بھی تعمیر کیا جائے گا۔منصوبے سے تقریباً 23 لاکھ 50 ہزار آبادی اور 15 ہزار 658 ایکڑ رقبہ مستفید ہوگا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے وسطی لاہور میں سیوریج نظام بہتر ہوگا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کے مطابق یہ منصوبہ لاہور کے سیوریج انفراسٹرکچر میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں واسا لاہور نے شفافیت کو اولین ترجیح قرار دیا۔ٹینڈرننگ پراسس کو شفاف رکھنے کے لیے واسا لاہور کے پیج پر لائیو کوریج چلائی گئی۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ہشام پرویز وثیر ، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل ہاؤسنگ ڈاکٹر ثومان خالد، منیجر پروکیورمنٹ عامر حسن عثمانی، ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ثناء فاطمہ، پراجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ محمد احمد چوہدری شامل تھے۔






