قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز کی بڑی تیاریاں جاری ہیں۔ شائقین کرکٹ کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے آپریشن ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم کی صفائی ستھرائی پر مامور ہیں۔ٹی20 سیریز سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلیوژرز کی صفائی دھلائی مکمل کر لی گئی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون ڈکلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ لٹرنگ کرنے والے شائقین کو جرمانوں کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کے 320 سینٹری ورکرز، 30 سپر وائزرز اور 05 آفیسرز اسٹیڈیم کی اندرونی اور بیرونی صفائی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ 5 مکینیکل واشرز، 3 منی ڈمپرز اور 3 لوڈر ڈمپرز اسٹیڈیم کی واشنگ اور سویپنگ پر مامور ہیں۔مزید برآں ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز اسٹیڈیم کی واشنگ، نشستوں کی ڈسٹنگ اور واش رومز کی صفائی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم کے اطراف پارکنگ میں بھی صفائی ستھرائی اور واشنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔شائقینِ کرکٹ کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Read Next
20 گھنٹے ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
3 دن ago
بسنت پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل تیز، 15 ایسوسی ایشنز سمیت 870 مینوفیکچررز، 1413 سیلز پوائنٹس اور 258 تاجروں کی رجسٹریشن مکمل
4 دن ago
لاہور 6 تا 8 فروری 2026 محفوظ بسنت کے حوالے سے اندرون لاہور سے آگاہی مہم کا آغاز
5 دن ago
بسنت کیلئے پلان کے تحت لاہور تین زونز ریڈ،یلو اورگرین میں تقسیم،اندرون لاہور کی چھتوں کا پبلک بلڈنگ سیفٹی سروے
5 دن ago






