روڈا آپریشن، موہلنوال، متین گارڈن، رئیل اسٹیٹ کوٹ مول چند،بسم اللہ ہاؤسنگ سو سائٹی، طارق کالونی،الشمس بلاک بھلہ ڈسوال،عبد اللہ پارک رنگیاں جھنگیاں اور لاہور موٹروے سٹی سربمہر

راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی متحرک، راوی شہر میں انتظامیہ کی کارروائیاں جاری،صرف ماہ فروری میں غیرقانونی تعمیرات، ہاؤسنگ سوسائٹیز،ٹیکس نادہندگان، ریت مافیا اور ماحولیاتی آلودگی کیخلاف آپریشن میں درجنوں کارخانے،گودام، صنعتی یونٹس اوررئیل اسٹیٹ دفاتر سیل کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ انفورسٹمنٹ روڈا نے گذشتہ ماہ کے دوران مختلف آپریشن میں 11غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیزنئی آبادی اسکیم موہلنوال، متین گارڈن، رئیل اسٹیٹ کوٹ مول چند،بسم اللہ ہاؤسنگ سو سائٹی، طارق کالونی،الشمس بلاک بھلہ ڈسوال،عبد اللہ پارک رنگیاں جھنگیاں اور لاہور موٹروے سٹی کو سربمہر کردیا جبکہ دوران آپریشن انتظامیہ نے کمرشل ٹیکس کی عدم ادائیگی پر مسعود ٹیک انڈسٹریز، لاثانی فارجنگ، حفیظ آئل ٹریڈرز،ساگا سٹیل مل، ڈیورا مکس،ڈیورا پولیمر انڈسٹریز، راجپوت گولڈ اسٹوریج، الخلیل کولڈ سٹوریج،عظیم یونس فیکٹری، باؤگودام،نیو عرب کیمکل سٹور، لالہ شوز فیکٹری اور ندیم ورکشاپ کو بند کردیا۔مزید براں روڈا ٹیم نے گذشتہ مہینہ کی انسداد سموگ کارروائیوں میں شفیق الرحمان فرنس،اے اے سٹیل،اللہ توکل فاؤنڈری،ایم ایس میٹل پلس انٹرپرائزز کوبھی سیل کیا۔علاوہ ازیں انفورسٹمنٹ عملہ نے دریائے راوی سے غیر قانونی ریت،مٹی نکالنے والے عناصر کوسختی سے روکااور مقدمات درج کروائے۔انتظامیہ نے،،پندی،، چلانے والے امدادبھٹی، بلال بشیر اور افضال گروپ کی ایکسویٹرز مشینیں ضبط اور ٹرالیاں آف لوڈ کرواکر لاکھوں کے جرمانے کئے۔دریں اثناء روڈاٹیم نے اپنے علاقہ میں ہونیوالی غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے سرپرائز وزٹ کرکے متعدد کو نوٹسز دیے جبکہ ظفر اقبال مارکیٹ پر کام کی تعمیر کو روک دیا۔

جواب دیں

Back to top button