وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی ماہ اپریل سے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم شروع کرے گی۔ ٹیکس ادائیگی میں خردبرد کرنیوالوں کیخلاف عوامی آگاہی مہم کا آغاز تعلیمی اداروں سے کیا جائے گا۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت اجلاس میں طلباء کو پی آر اے ایمبیسیڈر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ہوٹل، ریسٹورنٹ ، جم، ایستھیٹک کلینکس سے حاصل شدہ رسید کی بذریعہ ایپلی کیشن اور واٹس ایپ نمبر تصدیق کروائی جاسکے گی۔ ابتدائی مرحلے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن اور پی آر اے مشترکہ آگاہی مہم کا آغاز کریں گے۔ ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق جعلی رسید دینے والوں کیخلاف کارروائی کے دوران وصول شدہ جرمانے کا 20 فیصد تک شکایت کنندہ کو دیا جائے گا۔ وسل بلور ایکٹ حکومتی منظوری کے بعد فی الفور نافذ العمل ہوگا۔ انعامی رقم ملنے سے عوامی شکایات میں واضح اضافہ اور ٹیکس ادائیگی سے متعلق شعور بیدار ہوگا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بھاری انعامات کا مقصد صوبہ بھر میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ہے۔
Read Next
4 دن ago
*ٹیکس ادائیگی میں جعلسازی اور ڈیفالٹرز کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیوں میں تیزی کا فیصلہ*
1 ہفتہ ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی،لاہور کے 31 انفورسمنٹ افسران کے تبادلے*
2 ہفتے ago
*پہلی بار مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54 اعشاریہ 8 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے۔ ترجمان پی آر اے*
2 ہفتے ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات*
3 ہفتے ago
*ماہانہ ٹیکس ریٹرنز میں جعلسازی کرنیوالے ٹیکس دہندگان کے گرد شکنجہ سخت کرنے کی تیاریاں*
Related Articles
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نمائندگان کی ملاقات
4 ہفتے ago
*پنجاب کے ریسٹورنٹس،ہوٹلز میں کچن آرڈر،غیر ادا شدہ، پری یا عارضی بل جاری کرنا ممنوع ہوگا۔*
4 ہفتے ago




