ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے رمضان کے دوسرے عشرے میں بھی شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صفائی پلان پرعملدرآمد جاری ہے۔رمضان المبارک کے دوران شہر کے تمام ٹاؤنز میں تراویح کے مقامات، جامع مساجد اور ممکنہ راستوں پر خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ایس پی اے ایل آپریشن ٹیموں کو 1500سے زائد مساجد کی صفائی اور دھلائی کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 160 مساجدکی واشنگ یقینی بنائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے جانے والے 23 رمضان بازاروں میں خصوصی صفائی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ رمضان کے موقع پر لگائے گئے ماڈل اور سہولت بازاروں میں ایس پی اے ایل کے 156 ورکرز دو شفٹوں میں ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ رمضان بازاروں کے اطراف اضافی ویسٹ کنٹینرز اور بنز نصب کر دیے گئے ہیں۔شہر میں موجود 250 چھوٹے بڑے قبرستانوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا عمل جاری ہے۔ ایس پی اے ایل کے 21 واشر رکشے اور 210 ورکرزشہر میں سجنے والے 21 بڑے افطار دستر خوانوں کی صفائی ستھرائی یقینی بنائیں گے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے قائم رمضان نگہبان بازاروں میں بھی صفائی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔مزید برآں ڈی جی ستھرا پنجاب بابر صاحب دین نے رمضان بازاروں سے موصول ہونے والی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ایس پی اے ایل کی ہیلپ لائن1139 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا سوشل میڈیا کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔
Read Next
13 گھنٹے ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نےحفاظتی اقدامات کے حوالے سے خصوصی مراسلہ جاری کر دیا*
13 گھنٹے ago
ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کا تحصیل شالیمار میں صفائی آپریشن کا معائنہ۔
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف داتا گنج بخش زون میں آپریشن، 3 مسمار،تین سربمہر
3 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کا تحصیل نشتر میں میونسپل سروسز ،کاہنہ میں صفائی اور نکاسی آب کا جائزہ
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار، چار سربمہر
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کا داتا گنج بخش اور شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، 8 مسمار،4 سیل
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 سیل
1 ہفتہ ago




