بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں گرینڈ آپریشن،درجنوں غیر قانونی کمرشل تعمیرات مسمار

بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کی ہدایت پر واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔مناواں،چونگی سٹاپ،سلامت پورہ سمیت متعدد علاقوں میں کارروائی کر کے درجنوں بغیر نقشہ منظوری تعمیر شدہ اور زیر تعمیر کمرشل عمارتوں کو مسمار کر دیا گیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی سربراہی میں ایم سی ایل نے روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔واہگہ زون میں زونل آفیسر پلاننگ حرا عمران کی نگرانی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا۔ان عمارتوں کے مالکان کو پہلے نوٹسیز جاری کئے گئے جس کے بعد مسماری کی کارروائیاں کی گئیں۔

جواب دیں

Back to top button