روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، ڈریم ہومز،عثمان سوسائٹی کے دفاتر سیل

راوی شہر میں انٹی سموگ، غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن میں انفراسٹرکچر مسمار کر دیا گیا۔نت کلاں،بھینی روڈ پر ہونیوالے آپریشن کی نگرانی شعبہ انفورسٹمنٹ،ماحولیات نے کی۔غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم کیخلاف کارروائی میں ڈریم ہومز، عثمان سوسائٹی کے دفاتر سیل

کر دیئے گئے۔انٹی سموگ آپریشن میں روڈاٹیم نے شفیق الرحمان،براق سٹیل کو سربمہر کردیا گیا۔ فضائی آلودگی کی بار بار خلاف ورزی پر ماشاء اللہ سٹیل مل دوبارہ بند کر دیا گیا۔روڈا انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹز کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔فضائی آلودگی پر زیرو ٹالرینس ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button