بسنت پورٹل اور ای بز ایپ پر شفاف رجسٹریشن جاری،12 ایسوسی ایشنز،683 مینوفیکچررز، 1088 سیلرز اور 218 تاجر رجسٹرڈ

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبے میں 18 سال بعد محفوظ بسنت کی بحالی ہو رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز ٹوانہ تمام حفاظتی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔بسنت پورٹل اور ای بز ایپ پر شفاف رجسٹریشن جاری ہے، جہاں اب تک 12 ایسوسی ایشنز، 683 مینوفیکچررز، 1088 سیلرز اور 218 تاجر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

فروری 6، 7 اور 8 کو لاہور میں تقریبات ہوں گی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ جش بہاراں اور بسنت لاہور کی منفرد ثقافتی شناخت کا حصہ ہیں اور یہ شہریوں کے لیے بہترین تفریح ثابت ہوں گی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پتنگ ساز اور ڈور فروش فوری رجسٹریشن یقینی بنائیں، صرف حکومت کے منظور شدہ ڈور استعمال کریں جبکہ دھاتی، نائیلون اور پلاسٹک ڈور پر مکمل پابندی ہے۔ خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور عوام کے تعاون سے ایونٹ کو مثالی بنایا جائے گا۔ غیر قانونی ڈور کی اطلاع کنٹرول روم نمبر 03070002345 پر دیں۔

جواب دیں

Back to top button