لاہور 6 تا 8 فروری 2026 محفوظ بسنت کے حوالے سے اندرون لاہور سے آگاہی مہم کا آغاز

کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے لاہور 6 تا 8 فروری 2026 محفوظ بسنت کے حوالے سے اندرون لاہور سے آگاہی مہم کا آغاز کیا۔ کمشنر لاہور نے دہلی دروازہ اندرون لاہور شہریوں میں بسنت حفاظتی قوانین و تدابیر آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے۔ انہوں نے خواتین، بزرگوں، نوجوانوں اور دکانداروں میں بسنت قوانین پمفلٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے بھی شہریوں میں بسنت آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے۔اس موقع پر کمشنر لاہور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندرون لاہور ایریاز کا دورہ محفوظ بسنت عملی انتظامات کے جائزوں کا باقاعدہ آغاز ہے، اندرون لاہور و اردگرد کے 48ایریاز ریڈ زون میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والڈ سٹی کی چھتوں کا والڈ اتھارٹی کی فہرست کے مطابق سروے کرایا جارہا ہے، پورا شہر خاص طور پر اندرون لاہور میں بسنت فیسٹیول اپنے عروج پر ہوگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ چرخی، دھاتی و نائیلون ڈور پر پابندی ہےجبکہ خلافورزی پر انتہائی سخت کاروائی ہوگی۔کمشنر لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کا محفوظ بسنت کیلئے ذمہ دارانہ کردار اہم ترین ہے، شہری بسنت قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ثقافتی تہوار کا احیاء ثابت ہوگا، ریڈ زون میں آگاہی مہم بسنت فیسٹیول میں محکموں و شہریوں کے فرائض کو اجاگر کرنے کیلئے ہے، تمام وفاقی، صوبائی اور ضلعی محکموں نے قبل از بسنت اپنے ذمے فرائض پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے کہا کہ اندرون لاہور سروے کے دوران رسک فہرست میں آنے والی چھتوں پر فیملیز کا اکٹھ ممنوع ہوگا، رسک فہرست میں آنے والے گھروں پر والڈ اتھارٹی وارننگ نوٹسز آویزاں کریگا۔کمشنر لاہور دورے کے موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور خاں، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی نجم الثاقب و دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button