لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال

پشاور(بلدیات ٹائمز)لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے اعلٰی سطحی وفد کی کچھ روز قبل سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا سے ملاقات کے ثمرات سامنے انے شروع ہو گئے ہیں۔سیکریٹری بلدیات خیبرپختونخوا کی ہدایات اور منظوری سے قائم کی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات پر مبنی اکاونٹ فور کی سمری صوبائی کابینہ کی منظوری کے لئے محکمہ قانون کی وساطت سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ارسال کر دی گئی ہے

جسکی باقاعدہ کاپی فیڈریشن کو موصول پو گئی ہے۔ اسی طرح نئے اکاؤنٹنگ سسٹم کی منظوری تک پرانے پرسنل لیجر اکاؤنٹ میں 30 جون 2026 تک توسیع کا کیس چھی اکاونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا آفس سے چند دنوں میں منظور ہو جائے گا جبکہ کمزور مالی پوزیشن والی TMAs کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے گرانٹ کی منظوری بھی اسی ہفتہ میں متوقع ہے۔ مزید برآں کمزور مالی پوزیشن والی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے ریٹائرڈ ۔کا ملازمین کی لیو انکیشمنٹ ، پنشن گریجویٹی وغیرہ کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے خصوصی گرانٹ کے لئے کیس کو حتمی شکل دینے کے لئے محکمہ بلدیات کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس 3 فروری 2026 کو سپیشل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں منعقد ہو گی۔۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا

کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مرو، چئیرمین محبوب اللہ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شوکت علی انجم اور مرکزی جنرل سیکریٹری اسد محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ظفرالاسلام خٹک کی صوبہ کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی نمائندہ فیڈریشن کی طرف سے پیش کردہ مطالبات خصوصاً اکاونٹ فور اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی لینے ہر شکریہ ادا کرتے ہوئے سیکریٹری بلدیات اور محکمہ بلدیات کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ سیکریٹری کی سربراہی میں محکمہ بلدیات ترقی کرے گا اور بلدیاتی ملازمین کی مشکلات میں کمی واقع ہو گی۔

جواب دیں

Back to top button