لاہور کے علاقے بھاٹی میں ماں اور بیٹی کا مین ہول میں گرنے کا واقعہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر متعلقہ افسران فوری معطل کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ٹیپا شبیر حسین کو غفلت اور نا اہلی پر معطل کیا گیا ہے۔واسا حکام کو فوری ریلیف آپریشن تیز کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ہدایت جاری کی ہے کہ واساحکام ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ریلیف آپریشن جلد از جلد مکمل کریں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کی حفاظت پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔غفلت برتنے والے افسران و ٹھیکیدار اپنی سائٹس پر حفاظتی اقدامات کے ذمہ دار ہونگے۔حفاظتی اقدامات نہ اپنانے پر کنٹریکٹر اور متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی ہو گی۔
زاہد عباس، پراجیکٹ ڈائریکٹر (داتا دربار پراجیکٹ)، ٹی ای پی اے ایل ڈی اے اورشبیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر، ٹی ای پی اے ایل ڈی اے، کو بھی فوری طور پر، مین ہولز کے بے نقاب ہونے کے واقعے کی وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے۔*ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب* کے مطابق بھاٹی کے علاقے میں ماں اور بیٹی کا مین ہول میں گرنے کا واقعہ پروزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر غفلت اور کوتاہی کے مرتکب پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی معطل کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے پراجیکٹ ڈائریکٹر زاہد عباس کی معطلی کے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں






