ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "کلین لاہور مشن” کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تحصیل علامہ اقبال کا ہنگامی دورہ کیا اور میونسپل سروسز سمیت فیلڈ سرگرمیوں کا خود جائزہ لیا۔ اس دورے کے دوران سی او ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال، واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی اور ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، جہاں ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن اور سمسانی گاؤں میں صفائی کی صورتحال، سڑکوں کے پیچ ورک اور سیوریج کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے فیلڈ آپریشنز پر دی گئی بریفنگ کے بعد ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے واسا حکام کو تمام مین ہول کورز کی فوری انسپکشن اور نالوں کی ڈیسلٹنگ مکمل کرنے کے سخت احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کے لیے عملے کو مزید فعال کیا جائے اور شہر کی خوبصورتی کی خاطر تمام غیر قانونی بینرز و پوسٹرز فی الفور ہٹائے جائیں۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے واضح کیا کہ روڈ پیچ ورک کی تکمیل اور شہریوں کو معیاری میونسپل سروسز کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے، جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Read Next
21 گھنٹے ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
24 گھنٹے ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
3 دن ago
بسنت پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل تیز، 15 ایسوسی ایشنز سمیت 870 مینوفیکچررز، 1413 سیلز پوائنٹس اور 258 تاجروں کی رجسٹریشن مکمل
4 دن ago
لاہور 6 تا 8 فروری 2026 محفوظ بسنت کے حوالے سے اندرون لاہور سے آگاہی مہم کا آغاز
5 دن ago






