کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت 6تا 8فروی ضلع لاہور میں”محفوظ بسنت” انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے تمام انتظامی محکموں نے بسنت انتظامات بارے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ محفوظ بسنت کیلئے قبل از بسنت اور دوران بسنت محکموں کے آپریشنز کا جائزہ لیا جارہا ہے، ڈی سی آفس لاہور میں بسنت مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم ہو گیا ہے، ریسکیو 1122نے ایمرجنسی پلان کے مطابق شہر کو تین زونز میں تقسیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسنت کے دوران شہر میں شہریوں کے تحفظ اقدام کے طور پر فری رائیڈ مہیا کی جارہی ہے، ٹریفک انتظامیہ کی طلب فہرست کے مطابق بسوں کا انتظام کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بسنت زونز کے مطابق بجلی تاروں کو محفوظ بنانے کیلئے لیسکو ٹیمز سروے شروع کریں، بسنت کے دوران تمام محکمے ضلعی انتظامیہ و پولیس کے معاون کار ہونگے، تمام محکمے راؤنڈ دی کلاک ڈیوٹی پر اور ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہونگی۔کمشنرلاہور مریم خان نے کہا کہ صرف لاہور ضلع کی حدود میں تین روزہ ”محفوظ بسنت“6,7,8 فروری 2026, ہوگی، 6فروری 2026سے پہلے ضلع لاہور میں پتنگ بازی کی قطعا اجازت نہیں۔ شہر میں روڈ سیفٹی کیمپس سے موٹر بائیکس کیلئے فری سیفٹی راڈز تقسیم جاری ہے، کائٹ فلائنگ آرڈینینس 2025کے تحت موٹرسائیکل سوار سیفٹی وائرز/راڈز لگانے کے پابند ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ شہری بھی بسنت کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی، ایس پی سکیورٹی محمد توحید، اے ڈی جی پی ایچ اے ذیشان رانجھا، سمیت ریسکیو، لیسکو، سوئی گیس، ہائر ایجوکیشن، ٹرانسپورٹ، ماحولیات، پیرا فورس، والڈ سٹی اتھارٹی، سکولز، سول ڈیفنس و دیگر محکموں نے شرکت کی۔
Read Next
24 گھنٹے ago
زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائی جائے،ایم او آر و ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ کاشف جلیل
2 دن ago
*ڈپٹی کمشنر لاہور کا ناز ٹاؤن اور شادمان عاشورہ روٹ کا تفصیلی دورہ،*
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گلبرگ زون میں آپریشن،6 عمارتیں سربمہر
3 دن ago
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور صفائی ٹیموں کاسمن آباد ٹاؤن میں خصوصی صفائی آپریشن
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کماہاں روڈ،آشیانہ روڈ آپریشن،دو مسمار دو سربمہر
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا اقبال زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،دو سربمہر
5 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کا تحصیل واہگہ کا اہم فیلڈ دورہ،اتوکے اعوان میں عاشورہ روٹ،ایل ڈی پی اور ستھرا پنجاب مہم کا جائزہ
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،ایک مسمار،چھ سربمہر
6 دن ago



