پنجاب بھر میں سموگ کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں میں مزید تیزی آگئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اینٹوں کے بھٹوں، صنعتی یونٹس، پلاسٹک اور کمرشل ککنگ پوائنٹس کے خلاف بھرپور فیلڈ انفورسمنٹ کی گئی۔ متعدد خلاف ورزی کرنے والے یونٹس سیل، سموگ نوٹس جاری اور لاکھوں روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی جی ماحولیات عبداللہ نیئر شیخ کی نگرانی میں آلودگی کے مقامی ذرائع کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈرون اسکواڈ، نائٹ اسکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ اسکواڈ کو متحرک رکھتے ہوئے آلودگی پھیلانے والے عناصر کی مسلسل نگرانی اور فوری کارروائی کی جارہی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 27 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن کی گئی، 2 یونٹس کو سموگ نوٹس جاری کیے گئے، خلاف ورزی پر 2 یونٹس سیل جبکہ 0.3 ملین یعنی 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں جاری رہیں۔ 68 بھٹوں کی انسپیکشن کی گئی، 2 بھٹے سیل کیے گئے جبکہ خلاف ورزیوں پر 0.1 ملین یعنی 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کی ہدایات ہیں۔باربی کیو اور کمرشل ککنگ پوائنٹس بھی سخت نگرانی کی زد میں رہے۔ 18 مقامات کی چیکنگ کے دوران 2 مقامات کو سموگ نوٹس جاری کیے گئے، 10 مقامات پر سکشن ہڈز نصب کرائے گئے، جبکہ ایک مقام سیل اور 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔محکمہ ماحولیات نے واضح کیا ہے کہ کمرشل کچنز اور باربی کیو پوائنٹس سے دھوئیں کے اخراج کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ سکشن ہڈز کی تنصیب کے ساتھ ان کی مؤثر فعالیت بھی یقینی بنائی جائے گی تاکہ دھواں براہ راست فضا میں شامل نہ ہو۔سموگ سیزن سے قبل آلودگی کے ذرائع کو کنٹرول کرنے کے لیے فیلڈ انفورسمنٹ کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے۔ صنعتی یونٹس، بھٹوں، کمرشل کچنگ پوائنٹس اور دیگر آلودگی پھیلانے والے ذرائع کی نگرانی کے ساتھ خلاف ورزی کی صورت میں فوری سیلنگ اور جرمانوں کی کارروائی کی جارہی ہے۔کلائمیٹ واچ کے ڈیٹا اینالیسز کے مطابق کمزور ہواؤں کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں آلودگی کے جمع ہونے کا امکان موجود ہے، اس لیے ان اوقات میں آلودگی کے ذرائع کے خلاف نگرانی اور انفورسمنٹ مزید اہم قرار دی گئی ہے۔ڈی جی ماحولیات عبداللہ نیئر شیخ نے واضح کیا ہے کہ سموگ کے دوران آلودگی پھیلانے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹس، اینٹوں کے بھٹے اور کمرشل ککنگ پوائنٹس کے خلاف سخت اور فوری کارروائی جاری رہے گی۔محکمہ ماحولیات کی فیلڈ ٹیمیں آلودگی کے ذرائع کو سموگ میں اضافے کا سبب بننے سے پہلے قابو کرنے کے لیے مسلسل متحرک ہیں، جبکہ خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر اور جارحانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
Read Next
3 دن ago
پنجاب بھر میں کھلے عام کچرا جلانے پر مکمل پابندی،سموگ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز
1 ہفتہ ago
پنجاب میں سموگ سے پہلے آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، 51 بھٹے مسمار
2 ہفتے ago
سموگ کے تدارک کیلئے لاہور میں گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، 10 ٹیمیں تعینات
2 ہفتے ago
**پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی اقدامات اور پائیدار ترقی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق**
3 ہفتے ago






