مضافاتی علاقوں سمیت شہر بھر میں بہترین صفائی سہولیات فراہمی کا کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیمیں شہر بھر میں صفائی ستھرائی پر مامور ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے خود بھی فیلڈ میں متحرک ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان نے فردوس مارکیٹ اور ماڈل کالونی میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس دوران اہل علاقہ سے صفائی انتظامات کے بارے میں براہ راست فیڈ بیک بھی لیا۔اس موقع پر ڈپٹی سی ای او آپریشنز نعمان محمود اور سینئر افسران سی ای او کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہے۔شہریار عارف خان نے نشتر ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا۔نشتر ٹاؤن میں عارضی کولیکشن پوائنٹ پر ویسٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔چندرائے روڈ، کچا جیل روڈ، چونگی امرسدھو میں کنٹینرز کلئیرنس اورصفائی آپریشنز کا بھی جائزہ لیا۔سی ای او شہریار عارف خان نے صفائی پر مامور عملے کی حاضری اور یونیفارم کوچیک کیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس کو ماحول دوست بنایا جا رہا ہے۔ہر یونین کونسل میں سو فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن یقینی بنانے کے لیے عملہ تعینات ہے۔شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے فیلڈ صفائی آپریشن کی مسلسل نگرانی بھی کی جارہی ہے۔
Read Next
24 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں آپریشن،6 غیر قانونی کمرشل تعمیرات مسمار
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش اور سمن آباد زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،11 مسمار
5 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن،الحرم ہاؤسنگ،پاسبان ہومز،عظیم گارڈن کے دفاتر سربمہر
5 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان خود فیلڈ میں متحرک،واہگہ ٹاؤن کا دورہ
7 دن ago
کنٹونمنٹ بورڈ اور ایل ڈبلیو ایم سی کی مشترکہ کارروائی،لاہور روڈ سے کبوتروں کے پنجروں کا صفایا
Related Articles
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ایم سی ایل کے نئے کنٹرول روم کا افتتاح کر دیا،ڈی سی لاہور کی بریفنگ
7 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،6 سربمہر
1 ہفتہ ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے اکتوبر کا شیڈول جاری کر دیا*
2 ہفتے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے کرول گھاٹی سے جھگیوں کا صفایا کر دیا،5ایکڑ اراضی واگزار
2 ہفتے ago


