وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں صفائی کیلئے جامع مائیکرو پلان طلب کر لیا اور اگلے ہفتے تک صوبہ بھر میں ستھرا پنجاب کی مکمل پراگریس رپورٹ مانگ لی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مکمل جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک ہفتے کے اندر ستھرا پنجاب کے ورکرز اور مشینری پوری کرنے کا ہدف دے دیا۔ اجلاس میں ستھرا پنجاب کے ورکرز کیلئے خصوصی ایپ متعارف کرانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ستھرا پنجاب کی نادہندہ کمپنی سے ورکرز کے واجبات ریکور کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کام نہ کرنے والی کمپنیوں کو فارغ کرنے کا حکم دیا اور ناکارہ پرائیویٹ کمپنیوں کو فارغ کرکے ایک ہفتے میں سیلف آپریشن فعال کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ویسٹ کلیکشن اینڈ ٹرانسپورٹ فلو سسٹم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہی علاقوں میں کم از کم متبادل ایام میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور دیہات میں صفائی کرنے اور کچرے کے ڈھیر اٹھانے کا حکم دیا۔ ا س موقع پر پنجاب بھر میں ستھرا پنجاب بیٹ سسٹم نافذ کرنے کیلئے سات دن کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر تحصیل میں 80 فیصد سے کم کارکردگی پر ستھرا پنجاب کمپنیوں کو وارننگ اور 50 فیصد سے کم پر فارغ کرنے کا حکم دیا اور ستھرا پنجاب کے ورکرز کو واجبات کی ادائیگی کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر تحصیل میں ستھرا پنجاب ہیومن ریسورس، بیٹ مشینری اور فیلڈ مانیٹرنگ آفیسرز ہفتہ وار تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کنٹریکٹرز کے ذمہ واجبات کی سزا ستھرا پنجاب کی ورکرز کو دینے کی اجازت نہیں دینگے۔ ستھرا پنجاب کے ورکرزکو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے قانونی راستہ نکالا جائے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر تحصیل میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور ستھر پنجاب انچارج صفائی نہ ہونے پر ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے۔پنجاب کے ہر ڈویژن میں اینٹی لٹرننگ سکواڈ متحرک، 264000 وزٹ کیے گئے۔ ڈویژن میں اینٹی لٹرننگ سکواڈ نے صفائی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کیں اور آگاہی دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران مختلف تحصیلوں میں صفائی کی صورتحال کی رپورٹ چیک کی اورضلع چکوال میں صفائی کی بہتر صورتحال پر ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔
Read Next
15 گھنٹے ago
*وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے تلہ گنگ کو باقاعدہ ضلع بنادیا*
20 گھنٹے ago
بشریٰ جمیل ڈی پی او، عمران بشیر ڈپٹی کمشنر تلہ گنگ تعینات،نوٹیفکیشن
2 دن ago
سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت لاہور میں محفوظ بسنت 2027 کے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے یونیورسٹی آف چکوال میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ چیک تقسیم
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چکوال میں پنجاب پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ 2026 کا افتتاح کردیا*
Related Articles
مریم نوازشریف نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ کے 30 نومبر کو منعقد ہونیوالے سالانہ میلے میں شرکت کیلئے ہانگ کانگ جائیں گی
2 دن ago
ملتان سٹیڈیم میں 25ہزار اپنی چھت، اپنا گھرکے مالکان جیت کا جشن منانے کے لئے جمع،مریم نواز کا خطاب
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں نیا آڈیٹوریم بنانے کا اعلان کر دیا
4 دن ago



