وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے یو این ریذیڈنٹ کوآرڈینٹر اینڈ کنٹری ڈائریکٹر یونیسف پاکستان پرنیل آئرن سائیڈنے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مختلف شعبوں میں یونیسف کے تعاون سے شکریہ اد اکرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود بچوں کو درپیش سٹنٹڈنگ (Stunting)کے چیلنجز اور خواتین کی فلاح و بہبود سمیت صحت اور سوشل سیکٹر کے شعبے کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ صوبے کے دور دراز علاقوں میں بچوں کو درپیش سٹنٹڈنگ (Stunting) کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے دور دراز علاقوں کے سکولوں میں میل پروگرام شروع کرنے پر غور کیا جارہاہے جس کیلئے یونیسف کا تعاون درکار ہے۔ بلدیاتی انتخابات صوبائی حکومت کی ترجیح ہے تاکہ عوام کی دہلیز پر ان کو بنیادی سہولیات میسر ہو اور ان کے مسائل حل ہوسکے۔ خواتین اور بچوں میں نیوٹریشن کی کمی دور کرنے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہسپتالوں کی سولرائزیشن اور ویکسینیشن کے حوالے سے بھی یونیسف کا مزید تعاون درکار ہے۔ گلگت بلتستان گلیشیرز کا مرکز ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گلیشیرز متاثر ہورہے ہیں جن کی تحفظ کیلئے گلیشیرز پروٹیکشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ گلیشیرز کی مانیٹرنگ اور تحفظ کیلئے تعاون درکار ہوگا۔ یو این ریذیڈنٹ کوآرڈینٹر اینڈ کنٹری ڈائریکٹر یونیسف پاکستان پرنیل آئرن سائیڈنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم، بچوں میں پائی جانے والی سٹنٹڈنگ (Stunting)کے مسائل کو حل کرنے اور خواتین مید غذائی قلت کے مسئلے کو دور کرنے کیلئے یونیسف ہر ممکن تعاون کرے گا۔ گلگت بلتستان میں سیاحت اور معدنیات کے حوالے سے وسیع مواقع موجود ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام مہمان نواز ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر جنگلات، صوبائی وزیر پلاننگ، صوبائی سیکریٹری جنگلات، صوبائی سیکریٹری سوشل ویلفیئر، سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ، سیکریٹری سکول ایجوکیشن، سیکریٹری صحت سمیت متعلقہ آفیسران شریک تھے۔
Read Next
1 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت صحت کے شعبے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
6 دن ago
گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کی اصلاحات اور ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
6 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے نمائندہ وفد سے ملاقات
1 ہفتہ ago
محکمہ خزانہ گلگت بلتستان کا آر بٹ پورٹل کامیابی سے نافذ،محکمہ تعمیرات کی پہلی ایڈمن اپروول جاری
1 ہفتہ ago






