ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ٹوانہ کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ٹوانہ کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے انتظامی امور، فیلڈ آپریشنز اور لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں سی او ایم سی ایل سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے جنہیں ڈی سی لاہور نے ستھرا پنجاب اور کلین لاہور مشن کے تحت فیلڈ سرویلنس بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈی سی نے سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام انتظامی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button