ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تفریق اور سخت ترین کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے، جس کے دور رس نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی ٹیموں نے ڈپٹی کمشنر کی براہ راست نگرانی میں شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں مجموعی طور پر 6,389 مقامات پر انسپکشنز کیں، جس کے دوران قیمتوں میں خود ساختہ اضافے اور دیگر خلاف ورزیوں پر 8 لاکھ 71 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے حکم پر فیلڈ میں متحرک 90 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی پر 14 مقدمات درج کروائے، 12 املاک کو موقع پر سیل کیا جبکہ 24 افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے سپلائی چین کی کڑی نگرانی کے نتیجے میں مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہو رہی ہیں؛ خاص طور پر آلو کے 52، پیاز کے 56 اور ٹماٹر کے 36 ٹرکوں کی آمد سے منڈیوں میں رسد میں اضافہ ہوا ہے اور بھنڈی سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے واضح کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور سبزی منڈیوں میں اشیاء کی فراہمی پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے سوشل میڈیا پیجز یا کنٹرول روم پر فوری رابطہ کریں۔
Read Next
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف داتا گنج بخش زون میں آپریشن،3 جزوی مسمار، تین سربمہر
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقبال زون میں آپریشن،دو مسمار
2 دن ago
"بسنت پورٹل 2027” کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل 5 ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے،ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا شاہ عالمی اور اردو بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ،تاجر رہنماؤں سے ملاقات
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،تین مکمل،چار جزوی طور پر مسمار،3 سربمہر
Related Articles
ضلعی انتظامیہ اوربلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا ملتان روڈ پر آپریشن کارپوریشن کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے ستمبر کا شیڈول جاری کر دیا
1 ہفتہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3مسمار،تین سربمہر
2 ہفتے ago
سالانہ عرس حضرت میاں میرؒ کی دو روزہ تقریبات:بہترین صفائی سہولیات فراہمی کیلئے سی ای او شہریار عارف خان خود فیلڈ میں متحرک
2 ہفتے ago


