وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تقریب میں پنجاب ای ٹیکسی تقسیم کا افتتا ح کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ای ٹیکسی سکیم میں دی جانے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ای وہیکل کی خصوصیات کے بارے دریافت کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سکیم نے پانچ خوش نصیب مرد اور خواتین میں ای ٹیکسی کی چابیاں تقسیم کیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نائلہ فرحان،کرن خورشید،قراۃ العین،عابد علی اورعظمت محمود کو چابیاں دیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ای ٹیکسی حاصل کرنے والے دیگر افراد کو بھی سٹیج پر بلا لیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ای ٹیکسی حاصل کرنے والے مرد اورخواتین کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ای ٹیکسی حاصل کرنے والی خواتین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے بات چیت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین سے ان کے مسائل دریافت کیے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو اسماء محمود نامی بچی نے تصویر پیش کی اورآٹو گراف لیا۔ای ٹیکسی حاصل کرنے والی خواتین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے پرشکریہ ادا کیا۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ای ٹیکسی سکیم کے بارے میں آگاہ کیا۔پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی سکیم میں 1100 ای وہیکل دی جائیں گی۔حکومت پنجاب ای ٹیکسی کی ڈاؤن پیمنٹ کا 50
فیصد اورمارک اپ خود ادا کرے گی۔
ای ٹیکسی میں کیمرے،وائی فائی اورچارجنگ پورٹ بھی موجود ہوں گی۔ای ٹیکسی سکیم میں خواتین کے لئے 30 فیصد کوٹہ مخصوص ہے۔ای ٹیکسی سکیم میں خواتین کے لئے لیڈیز ڈرائیور والی گاڑی کا رنگ الگ ہوگا۔ ای ٹیکسی سکیم میں مرد ڈرائیوروں کے لئے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کیلئے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ای ٹیکسی سکیم میں، گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ای ٹیکسی سکیم کی واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں ادا کی جائے گی۔ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ای ٹیکسی میں پینک بٹن نصب، پینک بٹن پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کیساتھ منسلک ہوگا۔ای ٹیکسی سکیم کی گاڑیاں ان ڈرائیو اور یانگو کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی۔مختلف مقامات پر گاڑیوں کے چارجنگ کے لئے فاسٹ چارجز نصب کیے جائیں گے۔ای ٹیکسی سکیم میں ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔






