محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا میں سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2025-26 پر ششماہی جائزہ اجلاس

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا میں سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2025-26 پر ششماہی جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبرپختونخوا جناب اکرام اللہ خان نے کی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کےسیکرٹریز و نمائندگان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل مختلف محکموں کے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مختلف منصوبوں کی مانیٹرنگ رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں تکمیل کے قریب منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں ششماہی جائزہ اجلاس میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف محکموں کے ترقیاتی پروگرام پر جائزہ اجلاس منعقد ہورہے ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اس موقع پر ہدایت جاری کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ میگا منصوبوں کی بلا تعطل تکمیل کیلئے اسکی فیز وائز منظوری کی جائے۔ جبکہ محکمہ خزانہ ان منصوبوں کے لئے فنڈز کی دستیابی یقینی بنائے۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی جناب عدیل شاہ اور چیف اکانومسٹ جناب خالد اقبال نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button