کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ”محفوظ بسنت“ لاہور کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز سمیت 6 ایسوسی ایشنز نے بھی شرکت کی۔ کمشنرلاہور مریم خان نے ضلع لاہور کی حدود میں "محفوظ بسنت” کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ صرف لاہور ضلع کی حدود میں تین روزہ ”محفوظ بسنت“ 6,7,8 فروری 2026, ہوگی، 6فروری 2026سے پہلے ضلع لاہور میں پتنگ بازی کی قطعاً اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کائٹ فلائنگ میٹیریل مینوفیکچرنگ کی اجازت کی صرف ضلع لاہور میں ہوگی جبکہ شہر میں پتنگ و ڈور کی فروخت بھی صرف یکم فروری تا 8 فروری 2026 تک ہے۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ”محفوظ بسنت“ کی تاریخوں و قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ بسنت کیلئے روڈ سیفٹی کیمپس سے 10 لاکھ سیفٹی راڈز موٹرسائیکلز پر لگائے جائینگے، تین روزہ محفوظ بسنت کے دوران سیفٹی راڈز کے بغیر کوئی موٹر سائیکل لاہور کی روڈز پر نہیں آئیگی۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں اس وقت پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہے، ابتک خلاف ورزی کرنیوالوں پر 204 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی کیمپس 24 تا 48 گھنٹوں میں شہر میں فعال ہونے جارہے ہیں، شہر میں 100 روڈ سیفٹی کیمپس سے روزانہ 50ہزار تا 60ہزار موٹر سائیکلز پر سیفٹی راڈز لگیں گے۔کمشنرلاہور مریم خان نے کہا کہ مینوفیکچررز، ٹریڈرز، سیلرز کی” ای بز“ایپ پر آن لائن رجسٹریشن جاری ہے اور لائسنز 3دن میں کلئر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ مینوفیکچررز، ٹریڈرز اور سیلرز کو ہی کاروبار کی اجازت ہوگی، تمام رجسٹرڈ مینوفیکچررز، ٹریڈرز و سیلرز اپنے این او سیز سرٹیفکیٹس کو آویزاں کرنے کے پابند ہیں، کائٹ فلائنگ آرڈینینس 2025کے تحت موٹرسائیکل سوار سیفٹی وائرز/راڈز لگانے کے پابند ہونگے۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشنز ”محفوظ بسنت“ کیلئے اپنا کردار ادا کریں، محفوظ بسنت ثقافتی تہوار کے دوران تمام محکمے ضلعی انتظامیہ و پولیس کے معاون کار ہونگے، شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے اور شہری بھی محفوظ بسنت کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔اجلاس میں یوسف صلاح الدین، آر پی او شیخوپورہ رینج، لاہور پولیس انتظامیہ، ڈی سیز لاہور ڈویژن، ڈی پی اوز لاہور ڈویژن، اے ڈی سی جی، اے سی جی، اے سی سٹی و دیگر افسران سمیت ایسوسی ایشنز نے شرکت کی۔
Read Next
21 گھنٹے ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
24 گھنٹے ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
3 دن ago
بسنت پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل تیز، 15 ایسوسی ایشنز سمیت 870 مینوفیکچررز، 1413 سیلز پوائنٹس اور 258 تاجروں کی رجسٹریشن مکمل
4 دن ago
لاہور 6 تا 8 فروری 2026 محفوظ بسنت کے حوالے سے اندرون لاہور سے آگاہی مہم کا آغاز
5 دن ago






