ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور بسنت کے محفوظ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح متحرک ہے اور اس حوالے سے فیلڈ مانیٹرنگ اور رجسٹریشن کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز ڈور، گڈی اور پتنگ بنانے کے عمل کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے قائم کردہ آن لائن پورٹل (https://basant.punjab.gov.pk) پر شہریوں اور کاروباری طبقے کی رجسٹریشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے، جس کے تحت اب تک 15 ایسوسی ایشنز سمیت 870 مینوفیکچررز، ڈور و پتنگ فروخت کرنے والے 1413 سیلز پوائنٹس اور 258 تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ صرف سوتی دھاگے سے بنی ڈور کے استعمال کی اجازت ہوگی جبکہ دھاتی ڈور، میٹل اور دیگر مضر صحت و جان لیوا مواد پر مکمل پابندی عائد ہے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق ڈیڑھ تاوا گڈا (چوڑائی 40 انچ، لمبائی 34 انچ) اور ساڑھے 4 گڈھی پتنگ (چوڑائی 35 انچ، لمبائی 30 انچ) کے سائز مقرر کیے گئے ہیں اور ان سے بڑے سائز کی تیاری یا اڑانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق 31 جنوری تک صرف پتنگ بازی کا مواد تیار کیا جا سکتا ہے جبکہ یکم فروری سے 8 فروری تک سامان کی ترسیل کی اجازت ہوگی، تاہم ضلع لاہور کی حدود سے باہر سے سامان منگوانا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے موٹر سائیکل سواروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے فوری طور پر سیفٹی راڈز نصب کریں کیونکہ شہریوں کی حفاظت ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین اور مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پتنگ بازی کی خونی ڈور سے بچاؤ اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے ضلعی ٹیمیں فیلڈ میں ہمہ وقت موجود ہیں۔
Read Next
20 گھنٹے ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
23 گھنٹے ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
4 دن ago
لاہور 6 تا 8 فروری 2026 محفوظ بسنت کے حوالے سے اندرون لاہور سے آگاہی مہم کا آغاز
5 دن ago
بسنت کیلئے پلان کے تحت لاہور تین زونز ریڈ،یلو اورگرین میں تقسیم،اندرون لاہور کی چھتوں کا پبلک بلڈنگ سیفٹی سروے
5 دن ago






