چیف آفیسر ایم سی آلہ آباد وقاص حمید معطل،پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری،سی او منکیرہ سید سروش اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

محکمہ بلدیات پنجاب نے نااہلی اور بد انتظامی پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی آلہ آباد ضلع قصور وقاص حمید کو معطل کر دیا ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا بھی حکم دے دیا ہے۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی منکیرہ سید سروش اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے

انھیں لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشنز ضلع کونسل بھکر آصف جاوید کو چیف آفیسر ایم سی منکیرہ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔محکمہ بلدیات کی جانب سے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button