پنجاب ریونیو اتھارٹی متحرک،لاہور کے پوش علاقوں میں واقع 8 کلینکس کی چیکنگ، ریکارڈ ضبط

ٹیکس نادہندگان اور سیلز ریکارڈ میں بے ضابطگیوں پر پنجاب ریونیو اتھارٹی متحرک!! تفصیلات کے مطابق پی آر اے کی انفورسمنٹ ٹیموں نے لاہور اور شیخوپورہ کے بیوٹی پارلرز، ایستھیٹک کلینکس، مارکیز اور ریسٹورنٹس پر کارروائیاں کیں۔ لاہور کے پوش علاقوں میں واقع 8 کلینکس کی چیکنگ کرتے ہوئے ریکارڈ ضبط کر لیا گیا۔ علاؤہ ازیں 2 مارکیز اور 4 فاسٹ فوڈ پوائنٹس کے ریکارڈ کی بھی چیکنگ کی گئی۔ترجمان پی آر اے کا کہنا تھا کہ ای آئی ایم ایس کے عدم استعمال اور سیلز ریکارڈ میں بے ضابطگیوں پر کارروائی کی گئی۔ سروسز کی فراہمی ہر عائد کردہ ٹیکسز کی عدم ادائیگی قانوناً جرم ہے۔ صارفین سے گزارش ہے کہ ادائیگی کی بعد ای بل ضرور حاصل کریں۔ ای بل کی تصدیق پی آر اے کی سہولت ایپلی کیشن پر بآسانی کی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button