پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ماہ فروری میں ریکارڈ محصولات اکٹھے کر لیے۔۔۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تاریخ میں پہلی بار ماہ فروری میں 75 فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈ کیا گیا۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دی گئی۔صوبہ بھر کے افسران نے ویڈیو لنک شرکت کی، بہترین کارکردگی پر چیئرمین پی آر اے نے افسران کو شاباش دی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال فروری میں 41 ارب سے زائد ٹیکس ریونیو اکٹھا کر لیا۔ گزشتہ سال فروری میں 23 اعشاریہ 6 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے گئے تھے۔ چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کے نتائج واضح ہورہے ہیں۔ جدید اصلاحات کے نفاذ اور شفاف ٹیکس کولیکشن سسٹم کی بدولت اضافہ ممکن ہوا۔ صوبائی محصولات میں اضافہ، مالی استحکام اور ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا ضامن ہے ۔
Read Next
5 دن ago
*سروسز سیکٹر سے ٹیکس وصولیوں اور رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ معظم اقبال سپرا*
2 ہفتے ago
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے زمین کے خرید و فروخت پر لگنے والے چالان اور فیس کا چارٹ جاری کر دیا
2 ہفتے ago
*ورلڈ بینک کے وفد کا پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ، چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا سے ملاقات۔*
2 ہفتے ago
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے 19 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے
3 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی نے مالی سال 2025-26 کے دوران اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ 368 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا۔*
Related Articles
پنجاب ریونیو اتھارٹی،ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 15 ڈویلپرز کے دفاتر سربمہر، مارکیز اور میرج ہالز بھی سیل
4 ہفتے ago
*مسلسل قوانین کی خلاف ورزیاں کرنیوالی فوڈ چینز کی مانیٹرنگ،ملٹی نیشنل فوڈ چینز بھی ملوث,چیئرمین پی آر اے*
جون 19, 2026
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ماہانہ ریونیو اہداف بارے اجلاس،گذشتہ سال سے 87 ارب سے زائد کا ریونیو اکٹھا
جون 11, 2026



