کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے شہر میں“ہینگنگ وائرز” کے خاتمہ/کلمپنگ کے حوالے سے لیسکو انتظامیہ، پاکستان ٹیلیکام ایکسیس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن(پٹاپا) و دیگر محکموں سے دو دن میں پلان طلب کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو کی 503ٹیمز تشکیل دے دی گئی ہیں، لیسکو شہر کے ہر حصے سے ہیگنگ وائزر خاتمے کیلئے مراحل پر مشتمل مکمل پلان ترتیب دے، پاکستان ٹیلیکام ایکسیس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن(پٹاپا)، لیسکو، ایم سی ایل، ضلعی انتظامیہ کی جوائنٹ ٹیمیں ہیگنگ وائرز خاتمہ پر کام کریں گی، ہر لیسکو سب ڈویژن میں ایس ڈی او ٹیموں کو مانیٹرنگ کرینگے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹیموں میں لیسکو و کمپنیز کے اہلکار تکنیکی بنیادوں پر سسٹم کو محفوظ بنائیں گے، ضلعی انتظامیہ و ایل ڈی اے پٹاپا کے ٹیپا پلان کا جائزہ لے پٹاپا کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ احکامات واضح ہیں بلا رکاوٹ شفاف آپریشن کلین اپ ہوگا کوئی رعایت نہیں، تمام سٹیک ہولڈرز مکمل تعاون کریں آپریشن کلین اپ ہر صورت مکمل کیا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹرے کلمپنگ ضروری ہے رجسٹرڈ ٹیلیکام کمپنیز انڈرگراونڈ پر کام کا پلان پیش کریں، بے ہنگم تاروں کا خاتمہ و ٹرے فارم میں ترتیب دینا مقصد ہے سسٹم کو منظم کریں۔کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت اجلاس شہر میں ہینگنگ وائرز” کے خاتمہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، پاکستان ٹیلیکام ایکسیس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن(پٹاپا) و متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔ 
کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ شہر میں جھولتی بے ہنگم کیبلز و وائرز سیفٹی اور خوبصورتی میں رکاوٹ بنتی ہیں، شہر میں کھمبوں کے گرد لٹکتی تاریں حادثات اور بدصورتی کا سبب ہیں، شہر میں بالعموم اور کئی علاقوں میں بالخصوص لٹکتی تاریں کئی مسائل کا سبب ہیں۔





