وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے 21 اضلاع میں واسا ایجنسیوں کے قیام کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس ضمن میں درکار مشینری کی خریداری کے لیے صوبائی کابینہ سے فنڈز کی منظوری حاصل کی جائے گی۔متعلقہ سمری میں نو تشکیل شدہ واساز کو درپیش وسائل کی کمی کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔ مشینری کی خریداری کے لیے 7.5 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ درکار ہوگی۔ سمری کے مطابق فیلڈ آپریشنز کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف انواع و اقسام کی کل 385 مشینری اور آلات خریدے جائیں گے۔خریدی جانے والی مشینری میں سلج سکشن اور جیٹنگ مشینز، ڈی واٹرنگ سیٹ، ایکسکیویٹر، ڈی سلٹنگ مشینز، واٹر باؤزرز اور دیگر ضروری آلات شامل ہیں۔ مطلوبہ مشینری روزمرہ فیلڈ آپریشنز کے ساتھ ساتھ مون سون سیزن کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق قصور کے لیے 25 جبکہ چنیوٹ اور خانیوال کے لیے 21 مختلف اقسام کی مشینری خریدی جائے گی۔ بہاولنگر، مظفر گڑھ، منڈی بہاؤالدین، پاکپتن، چکوال اور وہاڑی کے لیے 19 اقسام کی مشینری فراہم کی جائے گی۔ وزیر آباد، لیہ، لودھراں، اٹک، خوشاب، بھکر، راجن پور، نارووال، میانوالی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لیے 17 اقسام کی مشینیں خریدی جائیں گی۔ تونسہ کے لیے 12 جبکہ کوٹ ادو اور تلہ گنگ کے لیے 11 مختلف اقسام کی مشینری فراہم کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق 19 اضلاع میں باقاعدہ واسا جبکہ باقی 3 اضلاع میں سب واسا قائم کیے جا چکے ہیں۔ آئندہ سال مون سون سے قبل مکمل تیاری یقینی بنائی جائے گی۔مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 15 اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور نکاسی آب و صاف پانی کی فراہمی کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Read Next
11 گھنٹے ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی چین کے قومی دن کی تقریب میں خصوصی شرکت*
2 دن ago
پی ایچ اے ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی،5 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان
2 دن ago
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی سائٹس کا دورہ
4 دن ago
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام صرف ہاؤسنگ منصوبہ نہیں۔ محفوظ اور باوقار مستقبل کی بنیاد ہے،بلال یاسین
1 ہفتہ ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
Related Articles
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
1 ہفتہ ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
1 ہفتہ ago




