حاجی غلام احمد بلورعدم تشدد، جمہوریت اور عوامی خدمت کی روشن مثال ہے۔باچا خان بابا کے نظریے کے امین ، اے این پی کے وفادار اور پختون قوم کی آواز ہے۔ان کی سیاسی خدمات، اصول پسندی اور عوام سے وابستگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔حاجی غلام احمد بلور نے پشاور کے عوام کی وہ بے لوث خدمت کی ہے جس کو بلایا نہیں جاسکتا ہے۔ پشاور کے بلدیاتی نمائندوں چئیرمین بہادر کلے ارباب وصال پارلیمانی لیڈر عوامی نیشنل پارٹی میٹروپولیٹن پشاور، چئیرمین شاہین ٹاون انتظار علی خلیل، چئیرمین پھندو حاجی جامداد، چئیرمین شبیر خلیل سفید ڈھیری، چئیرمین ملک اسامہ حیات آباد,سعود خان خدمتگار و دیگر کا کہنا ہے

کہ حاجی غلام احمد بلور ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔چئیرمین انتظار علی خلیل نے بلور خاندان و حاجی غلام احمد بلور کی خدمات پر بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حاجی غلام احمد بلور کی جھولی شہیدوں سے بھری ہے۔ حاجی غلام احمد بلور کا حوصلہ چٹان کی طرح مضبوط بلند ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی و اہل پشاور کھبی بھی حاجی غلام احمد بلور کی قربانیاں نہیں بھول سکتی ہے۔ ہم خیبرپختونخوا کے تمام عوام نیشنل سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمایندے حاجی غلام احمد بلور کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ رہنما عوامی نیشنل پارٹی مئیر مردان حمایت اللہ مایار کی بیرون ملک واپسی پر حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انقعاد کرینگے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کیطرف سے۔






