وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صاف ستھرے اور محفوظ ماحول میں شہری ترقی کے لئے کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کی طر ف سے ہمہ جہت اقدامات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے مختلف صنعتی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی جس میں ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹریز، سائزنگ انڈ سٹریز ، پاور لومز انڈسٹریز و دیگر انڈسٹریز کے نمائندے شیخ محمد امجد، انجینئر احتشام جاوید، ریحان نسیم بھراڑہ، وحید خالق رامے، ڈاکٹر خرم، حافظ راشد محمود، طاہررحمن، میاں ظفراقبال، شکیل انصاری، محمد اشرف و دیگر شامل تھے جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈنیشن تنویر مرتضیٰ، ڈی او انڈسٹریز میاں عرفان و دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے صنعتی تنظیموں کے نمائندوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور مستقبل کی جدید شہری ضروریات کے مطابق ترقیاتی سفر کو آگے بڑھانے کے لئے پہلے مرحلے میں ممکنہ خطرات/ حادثات اور گنجان آباد علاقوں میں قائم انڈسٹریز کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیاجا رہا ہے اس سلسلے میں صنعتی تنظیموں کی مشاورت سے سفارشات مرتب کی جائیگی تاکہ صنعتی زونز کی نشاندہی کر کے درکار بنیادی سہولیات و دیگر مراعات کی فراہمی کا روڈ میپ وضع ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ شہر سے صنعتوں کے انخلاء کے لئے باہمی مشاورت سے قابل قبول حل تلاش کیاجائے گا جس کے لئے صنعتکار اپنی تجاویز فراہم کریں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے چاروں کونوں میں صنعتی زونز کے قیام کی تجویز پر غور وخوض کر کے اراضی کی دستیابی کا بھی جائزہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ رضاکارانہ طور پرانڈسٹریز کو باہر منتقل کرنے کے حوالے سے ڈویژنل انتظامیہ حکومت پنجاب سے رابطے میں ہے اس سلسلے کمشنر فیصل آباد پر عزم ہیں۔ صنعتی تنظیموں کے نمائندوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر سے باہر صنعتیں منتقل کرنے کے لئے اراضی کی نشاندہی کرنے کے علاوہ آسان قرضہ جات کی فراہمی اور دیگر بنیادی ضروریات کے بندوبست کے بارے میں اقدامات ضروری ہیں۔
Read Next
38 منٹس ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
1 گھنٹہ ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
6 گھنٹے ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
24 گھنٹے ago
لاہور کے علاقے بھاٹی میں ماں اور بیٹی کا مین ہول میں گرنے کا واقعہ پر ایکشن،ڈائریکٹر ٹیپا شبیر حسین معطل
1 دن ago






