بلوچستان انتظامیہ کے تحت فرسٹ پری سروس پروبیشنری اسسٹنٹ کمشنرز کے وفد کی محکمہ ہاؤسنگ پنجاب آمد۔ اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی زیر صدارت تعارفی اور بریفنگ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفد کو محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے انتظامی امور، جاری ترقیاتی منصوبوں، اصلاحاتی اقدامات اور جدید گورننس ماڈلز سے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی۔ اسپیشل سیکرٹری وقار عظیم اور اے ایس ٹیکنیکل عمر فاروق نے محکمہ جاتی امور اور جاری منصوبوں پر جامع بریفنگ دی، جبکہ اجلاس میں ڈی ایس ایڈمن عمر مقبول اور ڈی ایس سپیشل انیشیٹو مرزا ولید بیگ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی اور وفد کو ہاؤسنگ اصلاحات، پالیسی اقدامات اور شفاف طرزِ حکمرانی سے آگاہ کیا گیا۔ نوجوان افسران نے سیکھنے کے جذبے کے تحت مختلف سوالات کیے اور سینئر افسران سے رہنمائی حاصل کی، جبکہ اجلاس میں بین الصوبائی تجربات کے تبادلے اور باہمی تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔ محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کی جانب سے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے کہا باصلاحیت سول سرونٹس ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ میرٹ، فرض شناسی، محنت اور لگن کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں تاکہ نیک نامی حاصل ہو۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ نوجوان افسران ذاتی تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دیں۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے حکومتِ پنجاب کے انقلابی اقدامات کو سراہا جبکہ وفد کی جانب سے سیکرٹری ہاؤسنگ کو خصوصی شال بھی پیش کی گئی۔
Read Next
2 دن ago
لاہور کو ماڈل ہارٹیکلچر سٹی بنانے کا فیصلہ،سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کو جامع گرین انفراسٹرکچر پلان تیار کرنے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا
3 دن ago
*شہر میں ہونیوالی بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ*
3 دن ago
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی حضرت پیر مکیؒ کے دربار پر منعقدہ غسلِ مبارک کی تقریب میں خصوصی شرکت
4 دن ago
روڈا کا آپریشن، الجنت ہاؤسنگ سکیم کا انفراسٹرکچر مسمار،عثمان پارک کو نوٹس جاری
5 دن ago
محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی،نورالامین مینگل کی تمام واسا ایجنسیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا نورالامین مینگل اور کمشنر لاہور کے ہمراہ لکشمی چوک و ملحقہ علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ، واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ*
1 ہفتہ ago



