وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ترقیاتی وژن کے تحت کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت ایف ڈی اے کمپلیکس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف ڈی اے کے زیر اہتمام ترتیب دیئے گئے فیصل آباد ماسٹر پلان کے ڈرافٹ کا جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چوہدری نے فیصل آباد ماسٹر پلان کے پس منظر، تفصیلات، اس حوالے سے کی جانےوالی سٹڈی اور تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر آصف چوہان، ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹرز اسما ء محسن، جنید حسن منج، یاسراعجاز چٹھہ ودیگر افسران موجود تھے۔ کمشنر نے فیصل آباد ماسٹر پلان کے مختلف اہم پہلوئوں ،زمینوں کے استعمال کی تقسیم کے زونز، پائیداد صنعتی، زرعی، تعلیمی، سماجی و شہری ترقی کے لئے مستقبل کی ضروریات کا جائزہ لیا اور کہا کہ کسی بھی شہر کی منظم اور جدید ترقی کے لئے ماسٹر پلان اہم عنصر ہے لہٰذا بے ہنگم شہری ترقی کو روکنے کے لئے فیصل آباد ماسٹر پلان ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پاکستان کا تیسرا اور پنجاب کا دوسرا بڑا شہر ہے جس کی عالمی معیار کے مطابق ترقی کیلئے حکومت پنجاب کی خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ماسٹر پلان کے ڈرافٹ کی تفصیلی اسیسمنٹ کر کے اسے سٹیک ہولڈرز کے لئے قابل قبول بنائیں گے۔کمشنر نے کہا کہ فیصل آباد ماسٹر پلان پر ماحولیات کے حوالے سے فاضل عدالت کے اعتراضات بھی دور کرکے اسے مستقبل تقاضوں سے ہم آہنگ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور جدید شہری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید پلاننگ بھی کی جائیگی۔ کمشنر نے ہدایت کی ماسٹر پلان کی حتمی کلیئرنس کے لئے محکمانہ اقدامات کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا کہ فاضل عدالت کے اعتراضات دور کرنے کے لئے ضروری قانونی ،تکنیکی و انتظامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
Read Next
17 گھنٹے ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
4 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
6 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago


