کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت عید پر ٹرانسپورٹ کرائے نوٹیفائیڈ ریٹس پر عملدرآمد کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید پر کرایہ جات ریگولیٹ کرنے کیلئے بس ٹرمینلز پر انتظامی کاونٹرز قائم کریں، ٹیمیں تشکیل دیں بس ٹرمینلز اور اڈوں پر چیکنگ و مانیٹرنگ کو سخت کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بس اڈوں و ٹرمینلز پر نوٹیفائیڈ ریٹس واضح انداز میں آویزاں کیے جائیں، فیول پرائسز بڑھنے سے سے کرایہ جات میں بڑھوتری کے بعد نوٹیفائیڈ ریٹس جاری ہوچکے ہیں، کسی کو اجازت نہیں کہ نوٹیفائیڈ کرایوں سے زائد مسافروں سے کرایہ وصول کرے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس فعال رہیں عید سے پہلے گرانفروشی پر زیرو ٹالرنس رکھی جائے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی قصور آصف رضا، اے سی جی وجیہہ ثمرین نے شرکت کی۔
Read Next
23 گھنٹے ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
4 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
6 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago



