عید الفطر کی آمد کے پیش نظر شہر بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے خصوصی عید صفائی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر عید سے قبل ہی1500 سے زائد جامع مساجد اور عید گاہوں کی خصوصی صفائی دھلائی اور شہر کے 275 چھوٹے بڑے قبرستانوں کی صفائی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ عید کی مناسبت سے شاپنگ سنٹرز اور کمرشل مارکیٹس میں خصوصی صفائی ٹیمیں ڈیوٹی پر موجود ہیں۔چاند رات سے شروع ہونے والا خصوصی صفائی آپریشن عید کے دوسرے روز تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے 15 ہزار سے زائد ورکرز اور 1600 سے زائد آپریشنل گاڑیاں صفائی آپریشن پر مامور کر دی گئیں ہیں جبکہ 2500 سے زائد لوڈر رکشے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کو یقینی بنائیں گے۔چاند رات پر 192 چھوٹی بڑی کمرشل مارکیٹس کو مکمل طور پر زیرو ویسٹ کیا جائے گا۔ شہر کی 1100 کلومیٹر طویل شاہراہوں کی مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ شہر کے تمام 9ٹاؤنز میں جامع مساجد، عید گاہوں اور قبرستانوں کو جانے والے راستوں کے اطراف پانی کے چھڑکاؤ پر بھی صفائی عملہ اور مشینری تعینات رہے گا۔عید الفطر صفائی آپریشن کی لائیو ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے ستھرا پنجاب کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔مزید برآں شہریوں کو صاف اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے عید سے قبل لاری اڈوں، بس ٹرمینلز اور ریلوے اسٹیشنز پر بھی خصوصی صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ شکایات کے فوری ازالے کے لیے عملہ تینوں شفٹوں میں تعینات کر دیا گیا ہےشہری صفائی سے متعلق کسی بھی شکایت کے ازالے کے لیے ستھرا پنجاب ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
21 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون اور عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،7 بڑی کمرشل تعمیرات مسمار
2 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور نے اگست میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشنز کا شیڈول جاری کر دیا*
2 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کا مالی سال 2026-27 کیلئے 25 ارب 58 کروڑ 25 لاکھ روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور*
2 دن ago
شہر یار عارف خان سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تعینات،چارج سنبھالتے ہی فیلڈ میں متحرک
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف بڑا آپریشن،50 سیل کر دیئے گئے
Related Articles
ہربنس پورہ واقعے میں 11 افراد جاں بحق، اے سی شالیمار کو ہربنس پورہ حادثے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ کی ہدایت
3 دن ago
ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کا نولکھا بازار میں کامیاب گرینڈ آپریشن کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار،7 دکانیں اسٹیٹ برانچ کے سپرد
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،چھ سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،6 جزوی مسمار، دو سربمہر
5 دن ago


