*کمشنر لاہور مریم خان و سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا مرکزی جلوس روٹ انتظامات جائزہ دورہ۔*

کمشنر لاہور مریم خان و سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے 21رمضان المبارک یوم شہادت علی کے حوالے سے مرکزی جلوس روٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ اکبری گیٹ تا مبارک حویلی اور بی بی پاکدامن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر فیصل کامران نے مرکزی جلوس روٹ پر انتظامات بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، مرکزی کنٹرول روم و مانیٹرنگ سنٹر قائم ہے، کنٹرول روم و مانیٹرنگ سنٹر سے لائیو نگرانی کا نظام فعال ہوگا۔

امام بارگاہوں کے دورے کے موقع پر لاہور انتظامیہ نے منتظمین جلوس سے خصوصی ملاقات کی۔ منتظمین نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ ”یوم شہادت علی مرکزی جلوس“ کیلئے لاہور انتظامیہ و پولیس کے انتظامات مکمل ہیں، مبارک حویلی سے برآمد یوم شہادت علی مرکزی جلوس برآمد ہوکر کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے جلوس کے ہمراہ موجود ہونگے۔

جواب دیں

Back to top button