ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت پی ایس ایل کے کامیاب اور پرامن انعقاد کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایونٹ کے لیے کیے گئے انتظامی و سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ڈی سی آفس میں منعقدہ اس اہم اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ، رینجرز، پولیس، ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دورانِ اجلاس اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے شرکاء کو سیکیورٹی، پارکنگ، ٹریفک پلان اور دیگر اہم انتظامی امور پر مفصل بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تمام متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کیں کہ بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ اسٹیڈیم آنے والے کرکٹ شائقین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کے لیے وضع کردہ مربوط پلان پر مکمل سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، جبکہ اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں اور گردونواح میں صفائی کے مثالی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور نے مزید کہا کہ پارکنگ ایریاز میں شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی اقدامات مکمل کیے جائیں اور ایمرجنسی سروسز کی ہر وقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو مزید بہتر بنائے گا اور لاہور ایک بار پھر عالمی کرکٹرز کو خوش آمدید کہنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور پی ایس ایل میچز کو یادگار اور کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور تمام ادارے ایک ٹیم بن کر اس قومی ایونٹ کی کامیابی کے لیے متحرک رہیں۔
Read Next
13 گھنٹے ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
3 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
4 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
1 ہفتہ ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
Related Articles
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
1 ہفتہ ago




