محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے پنجاب بھر میں قائم رمضان نگہبان دسترخوانوں کے حوالے سے اہم رپورٹ جاری کر دی -اس موقع پر سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا کہ پنجاب میں 423 دسترخوان قائم کیے گئے ہیں ان دسترخوانوں پر روزانہ تقریباً 1لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ افراد باعزت طریقے سے افطار کرتے ہیں-انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز صوبہ بھر میں رمضان نگہبان دسترخوانوں پر 127121 افراد نے بہترین ماحول میں افطار کی اور یکم رمضان سے 21 رمضان تک 26 لاکھ سے زائد افراد نے رمضان نگہبان دسترخوانوں پر افطارکر چکے ہیں اور یہ دسترخوان پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر مخیر حضرات کے تعاون سے قائم کیے گئے ہیں ان دسترخوانوں پرافطار مینیو میں چکن پلاؤ,چکن قورمہ, کھجوریں، پھل ،سموسے اور پکوڑے شامل ہیں -ڈاکٹر خورشید نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ,فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے دسترخوانوں کی کڑی نگرانی اور مسلسل معائنہ جاری ہے اس ضمن میں فوڈ سیفٹی اور اتھارٹی کی ٹیمیں مسلسل متحرک ہیں اور دسترخانوں پر صفائی اور خوراک کے معیار کی کڑی مانیٹرنگ کی جاری ہے-انہوں نے بتایا کہ رمضان نگہبان دسترخوان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا بہترین ماڈل ہیں جہاں رمضان نگہبان دسترخوانوں پر بہترین افطارتحفظ اور سیکیورٹی کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہے –
Read Next
4 دن ago
فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ذیلی اداروں کی کارکردگی مزید موثر بنانے کے لئے قوانین میں اہم ترامیم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر کرن خورشید
1 ہفتہ ago
پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کاہنہ کاچھا،ملتان اور فیصل آباد میں "منڈی مارٹ” کے فلیگ شپ منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا
2 ہفتے ago
جدید ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ذریعے ملاوٹ شدہ اشیائے خور و نوش کی فوری نشاندہی ممکن ہو گئی- ڈاکٹر کرن خورشید
3 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کی سبزی و پھل منڈیوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز
4 ہفتے ago
سیکیورٹیز اینڈ پرائس کنٹرول قانون میں ترمیم کے تحت اپیل کمیٹی کی تشکیلِ نو کی جارہی ہے-سلمی بٹ
Related Articles
پنجاب فوڈ اتھارٹی تقرروتبادلے،سید اسد رضا ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر،راو پرویز ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل،ضمیر احمد ایڈیشنل ڈی جی لائسنسنگ تعینات
4 ہفتے ago
بادامی منڈی کے توسیعی و بحالی منصوبے کے لئے 27 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے،ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 12, 2026
فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ کے نرخوں کی بنیاد پر پنجاب کے باقی اضلاع میں دالوں کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی-ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 6, 2026
پنجاب میں گندم کی نئی ریلیز پرائس 3,800 روپے فی 40 کلو گرام مقرر،روٹی 15 روپے میں ملے گی،نوٹیفکیشن
اگست 5, 2026

