ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ریونیو جنریشن اور ٹاون پلاننگ ونگ کی کارکردگی بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریونیو جنریشن کے اہداف اور ای بیز پورٹل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ای بیز پورٹل پر آئی درخواستوں کا کیس وائز جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ای بیز پورٹل پر مقررہ ٹائم لائن کے اندر پراسسنگ ہر صورت یقینی بنانے اور ای بیز پورٹل کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس نے ریونیو جنریشن کے اہداف کے حصول بارے بریفنگ دی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ریکوری مہم کو تیز کرنے،غیر قانونی پیلنٹی کی ریکوری اور چار نئی کمرشل سڑکوں سے ریکوری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ٹاؤن پلاننگ افسران فیلڈ میں متحرک نظر آئیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر آکشن نے آئندہ نیلامی کے شیڈول بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، ایڈیشنل ڈی جی کچی ابادی اور چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹر آکشن اور ٹاؤن پلاننگ کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔






