کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائننگ کمیٹی کاایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی، ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ مرزا بلال حسن، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی عابد محمود، ڈائریکٹر کیو ڈی اے آصف علی، ڈی ایس پی ٹریفک سیف اللہ درانی، ایس پی سٹی کوئٹہ نعمان ظفر، چیف آرکیٹیکٹ عبدالعزیز زہری کے علاوہ کیو ڈی اے، بی پی اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ ماسٹر پلان کی تیاری اور اس پر عملدرآمد سے متعلق مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بلڈنگ کوڈز، نکاسیٔ آب، پارکنگ کے مسائل اور شہری ترقی سے متعلق جاری و مجوزہ منصوبوں پر غور و خوض کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ ماسٹر پلان کو جلد از جلد حتمی شکل دے کر اس پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہر کی بے ہنگم توسیع کو روکا جا سکے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلڈنگ کوڈز پر سختی سے عملدرآمد ناگزیر ہے اور نئی تعمیرات میں پارکنگ کی سہولت کو لازمی قرار دیا جائے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ ماسٹر پلان میں نکاسی آب کے لیے خصوصی انتظامات شامل کیے جائیں تاکہ برساتی نالوں اور ڈرینج کے دیرینہ مسائل کا مستقل حل ممکن ہو سکے اور شہری سیلاب سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اے سی ایس کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو جبکہ ٹیکنیکل کمیٹی میں ایس پی ٹریفک اور چیف آرکیٹیکٹ میٹروپولیٹن کو لازمی شامل کیا جائے تاکہ تمام منصوبے ٹریفک، شہری ضروریات اور تکنیکی تقاضوں کے مطابق ترتیب دیے جا سکیں اور پائیدار شہری ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطہ مزید مؤثر بنانے اور منصوبہ بندی کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
Read Next
3 ہفتے ago
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل کوکوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج پر بریفنگ
دسمبر 30, 2025
کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق ایک جائزہ اجلاس
دسمبر 27, 2025
بلوچستان کے معروف اداکار ایوب کھوسو میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کےگڈ وِل ایمبیسیڈر نامزد
دسمبر 27, 2025
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی کی کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو
دسمبر 26, 2025
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے رورل ہیلتھ سینٹر سملی کی تعمیر و آرائش کا باضابطہ افتتاح کر دیا
Related Articles
*ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی زیر صدارت تجارتی علاقوں سے سینیٹیشن فیس وصولی و تجاوزات کے مسائل سے متعلق اجلاس*
دسمبر 24, 2025
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی زیر صدارت اربن پلاننگ و ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس،اہم شاہراہوں پر تعمیرات پر پابندی
دسمبر 24, 2025
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے زیرِ صدارت بلدیاتی انتخابات 2025 کے پولنگ اسٹیشنز سے متعلق ایک اہم اجلاس
دسمبر 21, 2025
کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ کا کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ
دسمبر 19, 2025


