میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے بلوچستان کے معروف اداکار ایوب کھوسو Ayub Khoso کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور سافا کوئٹہ انٹیگریٹڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کے لیے گڈ وِل ایمبیسیڈر نامزد کر دیا ہے۔یہ نامزدگی ان کی مثبت عوامی ساکھ اور شہری ذمہ داری، ماحولیاتی آگاہی اور عوامی شمولیت کے فروغ میں مؤثر کردار کے اعتراف کے طور پر کی گئی ہے۔
بطور گڈوِل ایمبیسیڈر، وہ صفائی، پائیدار شہری ماحول اور ذمہ دارانہ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق عوامی آگاہی مہمات میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔یہ اعزازی نامزدگی کوئٹہ کو ایک صاف، صحت مند اور بہتر شہر بنانے کے لیے ایم سی کیو کے عزم کی عکاس ہے.






