*ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی زیر صدارت تجارتی علاقوں سے سینیٹیشن فیس وصولی و تجاوزات کے مسائل سے متعلق اجلاس*

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمٰن قمبرانی کے زیر صدارت تجارتی مراکز سے گاربیج کلیکشن فیس کی وصولی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف میٹروپولیٹن آفیسر نظر زہری، چیف اینٹی انکروچمنٹ آفیسر دلاور خان، مجسٹریٹ ایم سی کیو، انجمن تاجران و صفا کوئٹہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر کے تجارتی علاقوں میں صفائی کے نظام، کوڑا کرکٹ فیس کی وصولی، اور تجاوزات سے متعلق درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شہر میں صفائی کے مؤثر نظام کے لیے باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے تعاون کے بغیر تجاوزات کا خاتمہ ممکن نہیں۔ اس موقع پر تاجر یونین کے نمائندگان نے تجاوزات کے خاتمے اور شہری نظم و نسق کی بہتری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے مزید کہا کہ جلد ہی شہر بھر میں نالیوں کی صفائی کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، جس سے بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ کے خدشات میں نمایاں کمی آئے گی اور شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ شہر کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر اقدامات جاری رکھے گی۔

جواب دیں

Back to top button