میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع غربی میں 12 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع غربی مومن آباد ٹاؤن میں 12 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی علی احمد جان،پاکستان پیپلز پارٹی کے مختلف عہدیداران، سٹی کونسل کے اراکین، ڈپٹی پارلیمانی لیڈران، یوسی چیئرمین، علاقہ مکین کی بڑی تعداد موجود تھی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف وعدے کرنے نہیں آئے بلکہ ان وعدوں کی تکمیل کی عملی مثال دینے آئے ہیں جو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے عوام سے کیے تھے، یہاں آنے کا مقصد آپ کو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے وعدوں کی تکمیل سے متعلق آگاہ کرنا ہے،ہم یہاں مختلف کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے آئے ہیں اور کام ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں، منافقین باتیں بہت کرتے ہیں کام کرنے کا وقت آتا ہے تو دوسرے شہر بھاگ جاتے ہیں،

ہم کراچی والوں کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل حل کرینگے،میئر کراچی نے کہا کہ مومن آباد کی یوسی 22، 23 اور 25 میں سڑکوں کی بحالی اور بہتری کے منصوبوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، منصوبے کے تحت 113,796 اسکوائر فٹ جدید پیور بلاکس کی تنصیب کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ سیوریج سسٹم کی بہتری کو بھی منصوبے کا اہم حصہ بنایا گیا ہے،یہ منصوبے شہریوں کو بہتر اور محفوظ آمدورفت کی سہولت فراہم کریں گے، حکومتِ سندھ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مشترکہ کاوشوں سے شہر کی بہتری کا عمل مسلسل جاری رہے گا،میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں جدید اور پائیدار انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں اور ضلع غربی میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے، کے ایم سی کے ترقیاتی منصوبے عوامی مسائل کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہیں اور کراچی کی سڑکوں کو معیاری اور دیرپا بنانے کا عزم کیا گیا ہے،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف علاقہ مکینوں کو سہولت میسر آئے گی بلکہ مجموعی طور پر کراچی کے شہری انفراسٹرکچر میں بھی نمایاں بہتری آئے گی،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منافقین کی اب شامت آ چکی ہے اور ضلع غربی سے منافقانہ سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عملی کام کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ عوامی مسائل کا حل نعروں سے نہیں بلکہ کارکردگی سے ہوتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل اور پریشانیاں ان کے منتخب نمائندے ہی حل کریں گے،میئر کراچی نے کہا کہ یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر پر 30 ارب روپے خرچ کرنے جا رہی ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں، انہوں نے کہا کہ منافقین کام نہیں کریں گے، کام پیپلز پارٹی کے جیالے کریں گے اور یہی وجہ ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ میٹروول کی سڑک کی تعمیر 8 جنوری سے شروع ہو جائے گی جبکہ مومن آباد اور منگھو پیر کے پمپنگ اسٹیشنز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، میئر کراچی نے کہا کہ حب ڈیم کی کینال کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا گیا جبکہ دوسری کینال کا کام بھی اگلے ماہ مکمل ہو جائے گا،انہوں نے اورنگی ٹاؤن میں اجتماع گاہ کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے اور کہا کہ تبلیغی اجتماع میں آنے والے مہمانوں کا بھرپور استقبال کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مومن آباد کے عوام کیلئے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں،یہ شہر کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ ہم سب کا ہے اور سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ کراچی کو باتوں نہیں بلکہ کام کی ضرورت ہے اور ضلع غربی میں عوام کا ہر کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، انہوں نے بلا تفریق ترقیاتی کاموں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر منافقت چھوڑ دی جائے تو کام خود بخود ہو جائے گا جبکہ سڑکیں بلاک کر کے مسائل حل نہیں ہوتے،عوام اب سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور انہیں وہی قیادت قبول ہے جو عملی کام کے ذریعے وعدوں کو وفا کرے۔

جواب دیں

Back to top button